میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں جوابی کیز کے فروخت کے معاملہ پر ایف آئی اے متحرک ہو گئی

چانڈکا میڈیکل کالج اور آصفہ ڈینٹل کالج کے لیے ہونے والے ٹیسٹ میں مبینہ طور پر جوابی کیز فروخت کیے جانے کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 23 ستمبر 2019 21:03

میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں جوابی کیز کے فروخت کے معاملہ پر ایف آئی اے متحرک ..
لاڑکانہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23ستمبر2019ء) میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں جوابی کیز کے فروخت کے معاملہ پر ایف آئی اے متحرک ہو گئی ہے۔ چانڈکا میڈیکل کالج اور آصفہ ڈینٹل کالج کے لیے ہونے والے ٹیسٹ میں مبینہ طور پر جوابی کیز فروخت کیے جانے کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سکھر کی ٹیم نے مارکیٹ تھانہ کی حدود انصاری محلہ میں نجی کوچنگ اکیڈمی پر چھاپہ مار کر ریکارڈ اور لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نجی کوچنگ اکیڈمی کے اساتذہ پر مبینہ طور پر این ٹی ایس کے عملداروں کے ساتھ ملی بھگت سے پری میڈیکل ٹیسٹ کی جوابی کیز فروخت کرنے کا الزام ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے نے تحریری شکایت موصول ہونے پر یہ کاروائی کی ہے۔ واضح رہے کہ15 ستمبر کو چانڈکا میڈیکل کالج کی 150 اور آصفہ ڈینٹل کالج کی 50 نشستوں پر انٹری ٹیسٹ لیا گیا تھا اور پری میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ کے اگلے ہی روز طلبہ کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :