انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سہولتیں فلفور فراہم کی جائیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 ستمبر 2019 21:11

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ڈی ایچ اے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر اینٹمالوجسٹ ضمیر منہاس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات، ڈی ڈی ایچ اوز، ڈی ای اوز اور دیگر محکمہ صحت کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے سہولتیں فلفور فراہم کی جائیں، اجلاس نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسی مریضوں کے تمام ٹیسٹ اور ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، ڈینگی آن لائن پورٹل کی نگرانی کی جائے اور ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ کیا جائے ، اس کے ساتھ ساتھ لیڈی ہیلتھ وورکرز کی کارکردگی کو روزانہ بنیادوں پر چیک کیا جائے ، انڈور اور وٹ دور سرویلنس میں بہتری کی گنجائش باقی ہے کام میں تیزی لاتے ہوئے ڈینگی کی افزائش کو روکنے کے لئے فیلڈ ورک میں مزید بہتری لائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی کے حوالے ساتھ تحصیل اور یونین کونسل سطح پر آگاہی فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت جہلم اور ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی وائرس سے بچا ؤ اور ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :