لاہور ، شیخ زید ہسپتال کو فنڈز جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

جمعرات 26 ستمبر 2019 13:14

لاہور ، شیخ زید ہسپتال کو فنڈز جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے شیخ زید ہسپتال کو فنڈز جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو درخواست گزار آل پاکستان پیرا میڈیکل ایسوس ایشن نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر شیخ زید ہسپتال کے تمام انتظامی اختیارات وفاق کو دے دیئے گئے جبکہ شیخ زید ہسپتال کا کنٹرول وفاق کو ملنے کے بعد فنڈز جاری نہیں کئے جا رہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فنڈز جاری نہ ہونے سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جا رہیں جبکہ عدالت نے ہسپتال میں غیر قانونی تقرریوں کے خلاف بھی حکم جاری کیا تھا اس پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا، درخواستگزار ایسوسی ایشن نے عدالت سے استدعا کی کہ وفاقی حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شیخ زید ہسپتال کے لئے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔