لو میرج کی شادیاں زیادہ کامیاب ہوتی ہیں ‘ دانش تیمور

خوشگوار زندگی بسر کرنے کیلئے زندگی میں شک کو جگہ نہ دی جائے‘ انٹر ویو میں گفتگو

جمعہ 27 ستمبر 2019 13:01

لو میرج کی شادیاں زیادہ کامیاب ہوتی ہیں ‘ دانش تیمور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2019ء) اداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ لو میرج کی شادیاں زیادہ کامیاب ہوتی ہیں کیونکہ لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو پہلے سے سمجھ چکے ہوئے ہیں جس سے آئندہ زندگی بسر کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں دانش تیمور نے کہا کہ کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے میاں بیوی کو ایک دوسرے کی بات کو برداشت کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ ایک دوسرے پر اعتماد ہونا چاہیے ۔

اگر کسی بھی جوڑے کی زندگی میں شک کا عنصر آ جائے تو اس سے خوشگوار زندگی بسر کرتا ہوا گھرانہ بھی تباہ ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے درمیان مشاورت ہونی چاہیے کیونکہ اس سے نہ صرف ایک دوسرے پر اعتماد بڑھتا ہے بلکہ رشتہ مزید مضبوط ہوتا ہے ۔ دانش تیمور نے کہا کہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کر رہا ہوں اورخدا کی ذات کا شکر گزار ہوں۔

متعلقہ عنوان :