Live Updates

نا اہلوں کے ٹولے سے ڈینگی کنٹرول نہیں ہو رہا ،عوام مررہے ہیں‘پرویز ملک

سیاسی انتقام میں مصروف عمران نیازی کی فاشسٹ حکومت سول آمریت کی بدترین شکل ہے‘ خواجہ عمران

جمعہ 27 ستمبر 2019 13:17

نا اہلوں کے ٹولے سے ڈینگی کنٹرول نہیں ہو رہا ،عوام مررہے ہیں‘پرویز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نا اہلوں کے ٹولے سے ڈینگی کنٹرول نہیں ہو رہا ان میں اتنی اہلیت ہی نہیں ،عوام مررہے ہیں اورجبکہ سلیکٹڈ حکمران سیاسی مخالفین کو دیوار کے ساتھ لگانے اور انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں، عمران نیازی کی فاشسٹ حکومت سول آمریت کی بدترین شکل ہے، حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر میںکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہباز، کرنل مبشر جاوید ،سمیرا امجد،ثمریہ نذیرچوہدری عبدالمجید چن نمبرداررانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ انتقام خان تمام ادارو ں کو شر یف فیملی کیخلا ف استعما ل کررہے جو انہیں مہنگا پڑے گا حکومت اپنے مخا لفین کو دبانے کیلئے تمام حر بے استعما ل کررہی ہے ، سلیکٹڈ کپتان نیازی کی بیساکھیاں کمزور ہونانا شروع ہوچکی ہیں ۔شر یف فیملی پر مقد ما ت سے کچھ حا صل نہیں ہو ا البتہ قومی خزانہ کا کیسو ں پرار بو ں رو پیہ ضرور برباد ہو چکا ہے اس کا حساب کس نے دینا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات