امین یوسف بالاگام والا پی سی ڈی ایم اے کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

جمعہ 27 ستمبر 2019 20:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2019ء) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن(پی سی ڈی ایم ای)کے 2019-20کے سالانہ انتخابات میںامین یوسف بالاگام والاچیئرمین اورآصف ابراہیم وائس چیئرمین کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ایسوسی ایشن کے جاری اعلامیے کے مطابق پی سی ڈی ایم اے کے عہدایداران کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 25ستمبر2019مقرر کی گئی تھی تاہم امین یوسف بالاگام والا اورآصف ابراہیم کے مد مقابل کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

اس طرح اسکرونٹی کے بعد دونوں امیدواروں کو کامیاب قراردے دیا گیا جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر مسزارم شاہد کامیاب قرارپائیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے موجودہ چیئرمین شاہد وسیم،وائس چیئرمین سلیم نی نی اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین نے نومنتخب چیئرمین امین یوسف بالاگام والا،وائس چیئرمین آصف ابراہیم اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے نئے اراکین سے بالامشافہ ملاقات کے لیے مقامی ہوٹل میں ظہرانے کا اہتمام کیاجس میں جرمنی کے قونصل جنرل ایوگن ولفارتھ،ایران کے قونصل جنرل احمد محمدی اور چیف کلکٹر کسٹم محترمہ ثریا بٹ، کلکٹر کسٹم واجد علی ودیگر افسران کے علاوہ پی سی ڈی ایم اے کے سابقہ چیئرمینز نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ چوہدری نصیر،عبدالحفیظ، صابر چھیپا،ناصر فتح ککڈا،عارف لاکھانی،مرزا ندیم بیگ،عامر بھٹی،الیاس تار محمد،شیخ ندیم،عمران غیاث الدین،محمود سلام اوردانش شاہد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔