راولپنڈی ،ڈینگی مچھر کے شہریوں پر زہریلے وار جاری ، مزید 197 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے

منگل 1 اکتوبر 2019 15:04

راولپنڈی ،ڈینگی مچھر کے شہریوں پر زہریلے وار جاری ، مزید 197 شہری ڈینگی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) ڈینگی مچھر کے شہریوں پر زہریلے وار جاری ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 197 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال حکام نے بتایاکہ زیادہ تر مریضوں کا تعلق ضلع اسلام آباد سے ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں ابتک 6055 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ،تین ہزار سے زائد افراد علاج معالجہ کے بعد ہسپتال سے فارغ کئے گئے ،ڈینگی مچھر حملوں کو روکنے کے لیے انتظامیہ کی تمام حکمت عملی ناکام ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :