ٹریفک کے قانون پر عمل درآمد کروانے کے لئے طلباء کا شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 اکتوبر 2019 18:26

ٹریفک کے قانون پر عمل درآمد کروانے کے لئے طلباء کا شعور بیدار کرنے کی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ٹریفک کے قانون پر عمل درآمد کروانے کے لئے طلباء کا شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل جو ہمارے ملک اورقوم کا اثاثہ اور والدین کا سرمایہ ہیں وہ اس پر عمل کر کے اپنی جانوں کی خود حفاظت کر سکیں اور اس ملک کا مستقبل بن سکیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے ٹریفک پولیس کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ جدید دور میں نوجوانوں کا ٹریفک کے قوانین اور ڈرائیونگ کے اصولوں پر پابندی کرنے کے لیے انکے سکولزاور کالجزمیں جاکراس کو یقینی بنانا ہے کیونکہ اس سے ناصرف حادثات میں کمی ہو گی اور جانی نقصان بھی کم ہوگا جس پر ڈی ایس پی ٹریفک ارشد علی نے اپنے ٹریفک کے انسپکٹرز کی نگرانی میں اس مہم کا سکولز اور کالجز میں آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :