جہانگیر ترین بن کر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو فون پر نرس کے تبادلے کیلئے کہنے والے دو ملزم گرفتار

ملزم صدام نے دوست ثقلین کے موبائل سے جہانگیر ترین کی آواز کی نقل کرتے ہوئے نرس رقیہ کا تبادلہ فوری بہاولپور کرنے کا کہا، ملزمان کے خلاف فراڈ اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

muhammad ali محمد علی بدھ 2 اکتوبر 2019 00:53

جہانگیر ترین بن کر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو فون پر نرس کے تبادلے کیلئے ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2019ء) جہانگیر ترین بن کر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو فون پر نرس کے تبادلے کیلئے کہنے والے دو ملزم گرفتار، ملزم صدام نے دوست ثقلین کے موبائل سے جہانگیر ترین کی آواز کی نقل کرتے ہوئے نرس رقیہ کا تبادلہ فوری بہاولپور کرنے کا کہا، ملزمان کے خلاف فراڈ اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں میں جہانگیر ترین بن کر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو فون پر نرس کے تبادلے کیلئے کہنے والے دوملزم پولیس نے گرفتار کرلیے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم صدام نے اپنے دوست ثقلین کے موبائل سے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو لاہور آفس نمبر پر فون کیا۔ ملزم صدام نے جہانگیر ترین کی آواز کی نقل کرتے ہوئے نرس رقیہ کا تبادلہ فوری بہاولپور کرنے کا کہا۔ ایڈیشل سیکرٹری نے شک گزرنے پر لودھراں پولیس کو مطلع کیا تو پولیس نے موبائل ٹریس کرکے ثقلین اور پھر صدام کو گرفتار کرلیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان نواحی علاقے گوگڑاں کے رہائشی، اپنی عزیزہ نرس کا تبادلہ کرانا چاہتے تھے۔ ملزمان نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین کی پورے ملک میں چلتی ہے اس لئے جعلسازی سے کام لینا چاہا۔