بھارتی خلائی ادارے اسرو کے سائنس دان کو سر میں بھاری چیز مار کر قتل کر دیا گیا

دروازہ نہ کھولنے پر ساتھیوں نے دروازہ توڑا تو سریش کمار کی خون آلود لاش نظر آئی،نامعلوم افرادکے خلا ف مقدمہ درج

بدھ 2 اکتوبر 2019 15:45

بھارتی خلائی ادارے اسرو کے سائنس دان کو سر میں بھاری چیز مار کر قتل ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2019ء) بھارتی خلائی ادارے آئی ایس آر او کے سائنس دان کو سر میں بھاری چیز مار کر قتل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سائنس دان کو ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔ سائنس دان کی شناخت 58 سالہ سریش کمار کینام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

دروازہ نہ کھولنے پر ساتھیوں نے دروازہ توڑا تو سریش کمار کی خون آلود لاش نظر آئی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سائنس دان سریش کمار حیدرآباد میں اپنے فلیٹ میں اکیلے رہتے تھے جبکہ ان کے اہل خانہ چنئی میں رہائش پذیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :