فیس بک نے سینکڑوں جعلی اکاؤنٹ ختم کر دیئے

جمعہ 4 اکتوبر 2019 14:11

فیس بک نے سینکڑوں جعلی اکاؤنٹ ختم کر دیئے
سان فرانسسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) فیس بک کے ایک اعلی عہدیدارکے مطابق ایسے سینکڑوں اکاؤنٹ ختم کر دیئے گئے ہیں جنہیں مشرق وسطیٰ، افریقہ اور مشرق بعید میں فعال رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ کے مطابق یہ اکاؤنٹ مربوط لیکن غیر مستند رویے رکھنے والے تین مختلف آپریشنز سے منسلک تھے جنہیں انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، نائجیریا اور مصر سے جاری رکھا گیا تھا۔

فیس بک کے مطابق انڈونیشیا میں ایک سو سے زائد جعلی اکاؤنٹ بند کر دیئے گئے، جو مشرقی صوبے پاپوا کی مبینہ آزادی کی تحریک کی حمایت یا مخالفت میں چلائے جا رہے تھے۔ مصر میں بند کیے گئے اکاؤنٹ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کرنے کے علاوہ قطر، ترکی، ایران اور یمن کے خلاف تنقیدی بیانات بھی شائع کرتے تھے۔