ڈینگی سے بچائوکی مستقل روک تھام کے لئے محکمہ صحت سمیت دیگر تمام محکمے چوکس رہیں،صوبائی سیکر ٹری لٹریسی عارف انور بلوچ

جمعہ 4 اکتوبر 2019 15:11

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) صوبائی سیکر ٹری لٹریسی عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچائو اور اس کی افزائش کی مستقل روک تھام کے لئے محکمہ صحت سمیت دیگر تمام محکمے چوکس رہیں۔اور ڈینگی کی لاروا کشی میں اپنا مخلصانہ رول ادا کریں۔اہنوں نے یہ بات آج یہاں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نیضلع لودھراں کو ڈینگی فری ہونے پر ڈپٹی کمشنر رائو امتیاز احمد اور محکموں کی کاوشوں کو سراہا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر رائو امتیاز انتظامی افسران سی سی او ہیلتھ اور دیگر معاون محکموں کے آفیسرز بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا ڈینگی کے انسداد کی روزانہ مانیٹرنگ کی جائے۔قبل ازیں انہوں نے قاسم والہ علاقے میں سر ویلنس ٹیم کے کام کواور لاروا کی موجودگی کو چیک کیا۔دریں اثنا انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کے آئیسولیشن وارڈ میں مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ایم ایس کو ہر ممکن علاج کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :