جلالپور شریف سے اغواء ہونے والی لڑکی کو بچالیا گیا جبکہ ملزم کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 4 اکتوبر 2019 20:42

جلالپور شریف سے اغواء ہونے والی لڑکی کو بچالیا گیا جبکہ ملزم کوگرفتار ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جلالپور شریف سے اغواء ہونے والی لڑکی کو بچالیا گیا جبکہ ملزم کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق کزشتہ شب تین بجے تھانہ جلال شریف کو لاری اڈا پر ایک نا معلوم شخص اور ایک نا معلوم عورت کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پیٹرولنگ آفیسر اے ایس آئی نے موقع پر پہنچ کر انکو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ مسماة صوفیہ بی بی زوجہ کامران لطیف ساکن جلالپور شریف کو اسد ولد محمد حبیب ساکن تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا زبردستی اغواء کر کے لے جا رہا ہے جس کی اطلاع فوری طور پر صوفیہ کے ورثاء کو دی گئی اور اس کے خاوند کی طرف سے مقدمہ درج کرکے اسد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔