مفتی عبد القوی نے سیلفیوں کو جائز قرار دے دیا

میری اب تک 70 ہزار سیلفیاں بن چکی ہیں۔ مفتی عبد القوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 اکتوبر 2019 13:31

مفتی عبد القوی نے سیلفیوں کو جائز قرار دے دیا
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 اکتوبر 2019ء) : معروف ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی بنوانے کے بعد سے مشہور ہونے والے مفتی عبد القوی نے سیلفیوں کو جائز قرار دے دیا۔ مفتی عبد القوی کا کہنا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف میں ہوں اور رہوں گا۔ سیلفی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مفتی عند القوی نے کہا کہ سیلفی کا مطلب ہے تصویر، جب تصویر جائز ہے تو سیلفی بھی جائز ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مختلف جگہوں پر میری 70 ہزار سلیفاں بن چکی ہیں، جو بچے بچیاں میرے ساتھ سلیفی بنانا چاہیں بنا سکتے ہیں۔ چیئرمین دینی مدارس بورڈ پاکستان مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ناموس رسالت اور اہل بیت و اصحابہ کے حوالے سے آئین میں شقیں موجود ہیں ، احترام انسانیت قانون کا مسودہ تیار کیا ہے ۔ قانون کے مسودے کا نام 298 ڈی رکھا ہے ، کسی کو اجازت نہیں ہوگی کہ دوسرے کے عقیدے پر بات کرسکے ، قانون کا مسودہ وزارت قانون، وزیراعظم سمیت اعلی حکام کو دیں گے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن جماعتوں سے اُمید ہے کہ وہ قانون کے مسودے پر متفق ہوں گی، اس قانون کے بننے کے بعد کسی کے مذہب ، مسلک ، زبان ، علاقہ ، رنگ ، نسل کی تضحیک جُرم تصور ہو گا، یہ مسودہ قانون تمام سیاسی جماعتوں کو فراہم کیا جائے گا، ہمیں اُمید ہے کہ پارلیمنٹ احترام انسانیت بل متفقہ طورپر منظور کرے گی۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے قمری کلینڈر کے حوالے سے مفتی قوی نے کہا کہ فواد چوہدری بھی درست اور جو مفتی منیب کہہ رہے ہیں وہ بھی درست ہے۔

یاد رہے کہ مفتی عبد القوی کو چند روز قبل ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس میں بری کیا گیا تھا۔ ماڈل کورٹ نے 27 ستمبر کو ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سنایا اور مرکزی ملزم وسیم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ جبکہ مقدمے میں نامزد مفتی عبد القوی سمیت دیگر ملزمان کو کیس سے بری کر دیا تھا۔