کسان کی خوشحالی زراعت کی ترقی میں ہے ، محمد خان

کپاس زراعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،زیادہ پیداوار سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی ،زمیندار اور کسان زیادہ سے زیادہ کپاس کی پیداوار کریں ،ڈائریکٹر ریسرچ ایگریکچرل

پیر 7 اکتوبر 2019 22:59

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2019ء) کپاس زراعت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،کسان کی خوشحالی زراعت کی ترقی میں ہے ،کپاس کی زیادہ پیداوار سے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے ،ملک کی ستر فیصد آبادی زراعت سے وابسطہ ہے ،زراعت کے فروغ کے لئے زمینداراور کسان زیادہ سے زیادہ کپاس کی پیداوار کریں ،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ریسرچ ایگریکلچرل سبی محمد خان مرکزی کاٹن ریسرچ اسٹیشن زرعی ماڈل فارم سبی میں پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے زیراہتمام کپاس کا عالمی دن کے مناسبت سے زمینداروںکو کپاس کی پیداواربڑھانے کے سلسلے میں ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں ضلع سبی کے زمینداروں ،کسانوں اور محکمہ زراعت کے آفیسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ایک روزہ سیمینار سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی سبی نورا حمد بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ سبی ڈاکٹر محمد فضل قریشی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ماڈل فارم سبی عبدالغفور مگسی،سی آر ایچ کے انچارج آفیسر کریم بخش سیال ،شیر محمد خجک،خدابخش خجک ،سہیل احمد سیال ،امام بخش سیال اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر سردار امان اللہ باروزئی ،محمد انور دہپال بھی موجود تھے ،ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج دنیا بھر میںکپاس کا عالمی دمن منایا گیا اس سلسلے میںپاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کی جانب سے سبی میں بھی کاٹن کا عالمی دن منایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں کاٹن کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے زمینداروں اور کسانوں کو اچھے زرعی آلات ، مشینری اور بیج استعمال کرنا چاہیے اور فصل کی صحیح دیکھ بال کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ کپاس کے فصل کو وقت پر بیماریوں سے بچاو کے لئے اسپرے کرنا چاہیے اور کپاس کی فصل کو باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشیت کو مضبوط کرنے کے لئے زراعت کو فروغ دینا ہوگا کسان کی خوشحالی زراعت کی ترقی میں ہے انہوں نے کہا کہ کپاس زراعت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،کپاس کی زیادہ پیداوار سے ملکی معشیت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی ستر فیصد آبادی زراعت سے وابسطہ ہے انہوں نے کہا کہ زراعت کے فروغ کے لئے زمینداروں اور کسانوں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کپاس کی پیداوار کریںایک روزہ آگاہی سیمینار کے اختتام پر کسانوں اور زمینداروں نے کپاس کی کاشت کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور تجاویز دئیے اور کپاس کے کاشت کے متعلق سوالات کئے اس موقع پر محکمہ زراعت کے ماہرین نے ان کے سوالات کے جوابات دئیے اور ان کے مشکلات کو دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عبدالحمید نے حاصل کی ہے۔