Live Updates

وزیراعظم عمران خان چینی ہم منصب کا پاکستانی وفد سے تعارف کروائے بغیر چلے گئے

وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم کا پاکستانی وفد سے تعارف نہ کروایا اور آگے چلے گئے، چینی وزیراعظم خود ہی پاکستانی وفد سے ملتے رہے، ویڈیو سامنے آگئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 9 اکتوبر 2019 00:49

وزیراعظم عمران خان چینی ہم منصب کا پاکستانی وفد سے تعارف کروائے بغیر ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اکتوبر 2019ء) وزیراعظم عمران خان چینی ہم منصب کا پاکستانی وفد سے تعارف کروائے بغیر چلے گئے۔ وزیراعظم عمران خان چین کےسرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے تو چینی وزیر ثقافت لوشوگنگ نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے استقبال کے لیے پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ اور چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم عمران خان کے اس دورہ چین کو خاصی اہمیت دی جا رہی تھی اور کہا جا رہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ چین خاصا سومند ثابت ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان کی چین میں مصروفیات کے حوالے سے بھی ایک لمبی چوڑی فہرست سامنے آئی تھی جس میں چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی کی کیانگ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے آج اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی اس موقع پر پاکستانی وفد موجود تھا جس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور, وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید سمیت اہم عہدے شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم کا پاکستانی وفد سے تعارف نہ کروایا اور آگے چلے گئے، چینی وزیراعظم خود ہی پاکستانی وفد سے ملتے رہے۔ اس حوالے سے ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم چینی وزیراعظم کو پاکستانی وفد کے ساتھ چھوڑ کر آگے چلے گئے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے اس دورہ چین کو خاصی اہمیت دی جا رہی تھی اور کہا جا رہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ چین خاصا سومند ثابت ہو گا۔لیکن ائیرپورٹ پر صرف چینی وزیر خارجہ کا آکر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا استقبال کرنا کچھ ہضم نہیں ہوا.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات