نیپر ا نے بجلی سستی اور مہنگی کرنے کے نوٹی فکیشن جاری کر دئیے

بدھ 9 اکتوبر 2019 19:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) نیپر ا نے بجلی سستی اور مہنگی کرنے کے نوٹی فکیشن جاری کر دئیے ۔جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 78پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اکتوبر کے بجلی بلوں میں اضافہ وصول کیا جائے ،صارفین پر 24ارب 60کروڑ روپیاضافی بوجھ پڑیگا۔

(جاری ہے)

نیپرا نے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنت کی مد میں فی یونٹ بجلی 13پیسے سستی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔ نیپرا کے مطابق جو ن اور جولائی میں بجلی سستی اور مہنگی کا اطلاق لائف صارفین پر نہیں ہو گا، صارفین کو اکتوبر کے مہینے کے بلوں میں ریلیف منتقل کیا جائے ۔نیپرا نوٹی فکیشن کے مطابق جون فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی میں صارفین کو ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کا ریلف ملے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا نوٹی فکیشن ز کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیںگا ۔

متعلقہ عنوان :