عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200روپے سستاہوگیا

بدھ 9 اکتوبر 2019 20:02

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکی کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1505ڈالرسے گھٹ کر1502ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور10گرام قیمت میں171روپے کی کمی ریکارڈ ی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت87400روپے سے گھٹ کر87200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74931روپے سے گھٹ کر74760 ہوگئی ۔بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔