گوجرانوالہ،جامعہ گجرات میں درختوں کے فوائد کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
بدھ 9 اکتوبر 2019 23:01
(جاری ہے)
طلبہ نے اکڈیمک بلاکس سے لے کر وائس چانسلر سیکرٹریٹ تک ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ بارے آگاہی واک میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے درخت لگائے اور ان کی حفاظت و نگہداشت کا عزم کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے کہا کہ درخت قومی امانت اور ماحولیاتی آلودگی سے نجات کا ذریعہ ہیں۔ مقامی پودوں و درختوںکی کاشت ماحول دوست ثابت ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر شبر عتیق نے ہر طالب علم کو ایک پودا لگانے اور چار سال تک اسکی حفاظت کرتے ہوئے درخت کی صورت میں پروان چڑھانے کا مشورہ دیا۔ قبل ازیں سیمینار ’’سرسبز ماحول ‘‘ میں شرکت کرتے ہوئے مہمان خصوصی بانی گرین لالہ موسیٰ سوسائٹی جاوید حسین نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کو اپنی آمدن اور وقت کا کچھ حصہ شجر کاری کے لیے وقف کر دینا چاہیے۔ ڈاکٹر ذکی چیمہ نے کہا کہ درخت کرہٴ ارض کے درجہ حرارت کے بڑھنے اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کے لیے سدراہ ہیں۔ گذشتہ ایک صدی کے دوران درجہ حرارت میں حیرت انگیز تبدیلی موسمی و ماحولیاتی سطح پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ ہر ملک میں رقبہ کے لحاظ سے جنگلات کا تناسب 10فی صد ہونا چاہیے مگر پاکستان میں یہ تناسب صرف2فی صد ہے۔ گرین ہائوس گیسوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے اور کرہ ٴ ارض پر انسانی زندگی کے تحفظ کے لیے وسیع پیمانہ پر پودوں اور درختوں کی کاشت لازم بن چکی ہے۔ کوارڈنینٹر گرین سوسائٹی تصدق حسین وڑائچ نے کہا کہ درخت فعال اور صحت مند انسانی زندگی کے لیے بہترین ماحول مہیا کر سکتے ہیں۔ درخت خوشگوار ماحول کے بہترین معاون و محافظ ہیں۔ پاکستان ماحولیاتی مسائل سے دوچار ہے۔ درخت لگانا اہم قومی فریضہ ہے۔ سیمینار میں چیف لائبریرین کاظم علی سید، ڈائریکٹرSSCمحمد یعقوب، ڈاکٹر مرزا اشفاق اور پروفیسر عبدالرزاق سمیت انتظامی و تعلیمی شعبہ جات کے سینئر اراکین نے بھرپور شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.