تیسرا ٹی ٹونٹی ، سری لنکا نے پاکستان کو کامیابی کیلئے 148رنز کا ہدف دیدیا

فرنینڈو کی نصف سنچری، عامر کی تین وکٹیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 9 اکتوبر 2019 20:12

تیسرا ٹی ٹونٹی ، سری لنکا نے پاکستان کو کامیابی کیلئے 148رنز کا ہدف دیدیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اکتوبر2019ء) تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹی ٹونٹی میچ کا ٹاس سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا،سمارا وکراما صرف8رنز بنا کر عماد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے ، گوناتھلیکا بھی12رنز بنا کر عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے ،راجا پکسا3رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے جب کہ اینجلو پریرا13رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے ، فرنینڈو اور شناکا کے مابین پانچویں وکٹ کیلئے 76رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس کے بعد شناکا12رنز بنا کر وہاب کا شکار بنے ،مادو شنکا بھی ایک رن بنا کر پوویلین لو ٹ گئے، پاکستان ٹیم میں 3 اور سری لنکا نے 5 تبدیلیاں کی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں ناکامی اور ان کی کارکردگی پر مداحوں کی شدید کے بعد ٹیم انتظامیہ نے انہیں تیسرے ٹی20 میں موقع نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔عمر اکمل دونوں میچوں میں گولڈن ڈک کا شکار ہوئے جبکہ احمد شہزاد بھی متاثر کن کھیل پیش نہ کر سکے اور دونوں میچوں میں ک±ل 17 رنز بنا سکے۔

اس کارکردگی کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو مزید موقع نہ دینے اور تیسرے ٹی20 میچ سے باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کے علاوہ محمد حسنین کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔تیسرے ٹی20 میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں احمد شہزاد کی جگہ حارث سہیل، عمر اکمل کی جگہ افتخار احمد اور محمد حسنین کی جگہ عثمان خان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔

میچ کےلئے سری لنکن ٹیم میں داسن شناکا (کپتان)، دانوشکا گناتھیلاکا، سدیرا سماراوکرانا (وکٹ کیپر)، بھنوکا راجاپکسا، انجیلو پریرا، اوشادا فرنانڈو، وانندو ہسارنگا، لہیرو مدوشانکا، لکشن سنڈیکان، کوس راجیتھا اور لہیرو کمارا شامل ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے ۔ یاد رہے کہ سری لنکا کےخلاف پہلے ٹی20 میچ میں پاکستانی ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور دوسرے میچ میں 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ناکامی سے دوچار ہوئی اور 35 رنز سے شکست کے بعد سیریز 0-2 سے گنوا بیٹھی تھی۔