چین نے صدر شی جن پنگ کے دورہ بھارت سے متعلق پاکستان کو اعتماد میں لے لیا

چینی صدر بھارت کے دورے کے دوران پاکستان کے مفادات کا تحفظ کریں گے، مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان اور چین کا مشترکہ موقف دہرایا جائے گا، جبکہ دورے کے دوران ہونے والی ہر پیش رفت سے متعلق پاکستان کو مسلسل آگاہ کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی بدھ 9 اکتوبر 2019 23:59

چین نے صدر شی جن پنگ کے دورہ بھارت سے متعلق پاکستان کو اعتماد میں لے ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2019ء) چین نے صدر شی جن پنگ کے دورہ بھارت سے متعلق پاکستان کو اعتماد میں لے لیا، چینی صدر بھارت کے دورے کے دوران پاکستان کے مفادات کا تحفظ کریں گے، مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان اور چین کے مشترکہ موقف دہرایا جائے گا، جبکہ دورے کے دوران ہونے والی ہر پیش رفت سے متعلق پاکستان کو مسلسل آگاہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چین کی حکومت نے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ بھارت کے حوالے سے پاکستان کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان اور چینی حکومت کے درمیان باقاعدہ بات چیت ہوئی ہے۔ چین کی حکومت نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ چینی صدر دورہ بھارت کے دوران پاکستان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ جبکہ اس دوران کے دوران چینی صدر مسئلہ کشمیر سے متعلق بھی بات کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ مسئلہ کشمیر سے متعلق چین اور پاکستان کے مشترکہ موقف کو دہرائیں گے اور بھارت پر مسئلے کے حل کیلئے دباو ڈالیں گے۔ اس کے علاوہ چینی صدر کے دورہ بھارت کے دوران ہونے والی ہر پیش رفت سے متعلق بیجنگ اسلام آباد کو آگاہ رکھے گا۔ بھارتی میڈیا میں پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر اپنا موقف بدل لیا ہے۔

اس حوالے سے چین نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی موقف مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پربیجنگ کا موقف مستقل اور واضح ہے، امید ہے پاکستان اور بھارت باہمی اعتماد کو بڑھائیں گے۔ چین کا موقف واضح رہے کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ تنازعہ ہے اور بھارت کو اس حوالے سے یکطرفہ فیصلے لینے کا حق نہیں۔