سیکرٹری صحت کی زیر صدارت ، ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی

�ار سے زائد مریض ہسپتالوں سے شفایاب ہو کر ڈسچارج ھو چکے ہیں،انسداد ڈینگی کیلئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں، سیکرٹری صحت اللہ اللہ بخش ملک

جمعرات 10 اکتوبر 2019 13:52

سیکرٹری صحت کی زیر صدارت ، ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے روزانہ اجلاس ڈاکٹر ظفرمرزا کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی زیرصدارت ہوا جس میں ہسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور جڑواں شہر کی انتظامیہ کے افراد شریک ہوئے ،اجلاس میں ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ 24ہزار سے زائد مریض ہسپتالوں سے شفایاب ہو کر ڈسچارج ھو چکے ہیں،انسداد ڈینگی کیلئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔سیکرٹری ہیلتھ نے بتایاکہ کیس رسپانس کے زریعے بڑے پیمانے پر فوگنگ اور سپرے کا عمل جاری ہے ۔انہوںنے کہاکہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن حکمت عملی اپنا رہے ہیں، جڑواں شہر کے موثر اقدامات کی وجہ سے ڈینگی کی صورتحال قابو میں ہے۔سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین مفت نگہداشت اور علاج کی سہولیات میسر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :