رافیل طیاروں کی پوجا غلط نہیں ہے، یہ مذہب کے مطابق ہے اور اسکا احترام کیا جانا چاہیے: ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت میں رافیل طیاروں کی پوجا کیے جانے پر ردِعمل

یاد رہے کہ یہ صرف مشین نہیں ہے جسکی اہمیت ہے۔ اصل اہمیت انسانی صلاحیت، جذبے اور قابلیت کی ہے اور ہمیں پاک فضائیہ پہ فخر ہے: میجر جرنل آصف غفور کا ٹویٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:53

رافیل طیاروں کی پوجا غلط نہیں ہے، یہ مذہب کے مطابق ہے اور اسکا احترام ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر2019ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جرنل آصف غفور نے بھارت میں رافیل طیاروں کی پوجا کیے جانے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رافیل طیاروں کی پوجا غلط نہیں ہے، یہ مذہب کے مطابق ہے اور اسکا احترام کیا جانا چاہیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’رافیل طیاروں کی پوجا غلط نہیں ہے، یہ مذہب کے مطابق ہے اور اسکا احترام کیا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ یہ صرف مشین نہیں ہے جسکی اہمیت ہے۔ اصل اہمیت انسانی صلاحیت، جذبے اور قابلیت کی ہے اور ہمیں پاک فضائیہ پہ فخر ہے‘‘۔ انہوں نے اپنی تویٹ میں ہیش ٹھیگ مین ایٹ دی بیسٹ بھی متعارف کروایا۔
 
 
خیال رہے کہ رواں ہفتے پہلا رافیل طیارہ بھارت پہنچ گیا ہے جسے آج بھارتی فضائیہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جنگی طیارہ ملنے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے اس طیارے پر 'شستر پوجا' یعنی اسلحہ پوجا کی۔

وزیر دفاع نے طیارے پر سِندور سے اوم لکھا، طیارے پر پھول ،ناریل اور لڈو چڑھائے۔ اس کے علاوہ طیارے کے پہیے کے نیچے دو لیموں بھی رکھے گئے۔ اس سب کے بعد راج ناتھ سنگھ نے اس طیارے میں سفر کیا۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فرانس میں کہا مجھے خوشی ہے کہ رافیل کی ڈلیوری وقت پر ہو رہی ہے اور امید ہے کہ یہ ہماری فضائیہ کی طاقت میں اضافہ کرے گا۔رافیل طیارے کی پوجا کرنے پر بھارت اور پاکستان میں بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنی حفاظت کے لیے رافیل خریدے اور اب رافیل کی حفاظت کے لیے لیموں اور ناریل خرید کر اسکی پوجا کی جارہی ہے۔ البتہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جرنل آصف غفور نے اس مذہبی رسم کا احترام کرنے کا کہا ہے۔