پاکستان کے تین رکنی وفد نے ڈوبروینیک میں ہونے والی عالمی آئی پی اے کانفرنس میں شرکت کی

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:06

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) صدر انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن پاکستان سابق آئی جی پی ڈاکٹر شعیب سڈل اور وائس چیئرمین آئی پی اے سندھ چیپٹر ڈی آئی جی پی آپریشنز سندھ مقصود احمد نی3 رکنی وفد کے ہمراہ کروشیا کے شہر ڈوبروینیک میں ہونے والی 64 ویں عالمی آئی پی اے کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ جمعہ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی پی اے عالمی کانگریس میں 70 سے زیادہ ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی جو 8 اکتوبرسے شروع ہو کر 13 اکتوبر 2019 کو اختتام پذیر ہو گی۔

(جاری ہے)

صدر انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن پیری مارٹن مولن نے کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس میں حصہ لینے پر آئی پی اے کے ممبران سے اظہار تشکر کیا اور آئی پی اے کی کامیابی کے لئے اپنا تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔ مزید برآں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان سے عالمی کانفرنس میں صرف آئی پی اے سندھ چیپٹر حصہ لے رہا ہے۔ وائس چیئرمین ڈی آئی جی پی مقصود احمد اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے افسران، محمد نسیم، شبیر احمد خان اور شکیل احمد آئی پی اے پاکستان اور سندھ چیپٹر کی نمائندگی کررہے ہیں۔