مولانا فضل الرحمان کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد

پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ کی پریس کانفرنس کو نشر نہ کیا جائے: صحافی حامد میر کا دعویٰ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 اکتوبر 2019 22:11

مولانا فضل الرحمان کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2019ء) صحافی حامد میر کا دعویٰ کا دعویٰ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ کی پریس کانفرنس کو نشر نہ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو میڈیا کوریج دینے پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی گئی ہے۔



حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک کے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی کسی بھی پریس کانفرس کو نشر نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

حامد میر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے اختلاف ضرور کیا جا سکتا ہے، لیکن یوں ان کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر کے حکومت اپنی کمزوری ظاہر کر رہی ہے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد مارچ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، تاہم جے یو آئی ف نے 27 اکتوبر کا اسلام آباد میں داخل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کو 31 اکتوبر سے قبل کسی صورت وفاقی دارالحکومت میں داخل نہ ہونے کی تلقین کر دی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کو پرامن طور پر 27 اکتوبر کو اسلام آباد کا رخ کرنے کی ہدایت کردی۔

تاہم کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 31 اکتوبر سے قبل اسلام آباد میں داخل نہ ہوں۔ جے یو آئی ف کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اکتوبر کو داخل ہوا جائے گا۔ اس حوالے سے جماعت کے تمام کارکنان کو نئی حکمت عملی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے باقاعدہ ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔