سی پیک کے تحت چینی فوڈ پروسیسنگ ٹیکنالوجی زراعت کے شعبے کو تبدیل اور فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی، حکام سرمایہ کاری بورڈ

پیر 14 اکتوبر 2019 12:39

سی پیک کے تحت چینی فوڈ پروسیسنگ ٹیکنالوجی زراعت کے شعبے کو تبدیل اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصبوے کے تحت چینی فوڈ پروسیسنگ ٹیکنالوجی پاکستان کے زراعت کے شعبے کو تبدیل کرنے اور تجارت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی، چین اور پاکستان کے مابین مشترکہ کاروباری فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری بورڈ حکام کے مطابق دونوں ریاستیں ٹیکنالوجی اور مہارت کے استعمال سے فوڈ پروسیسنگ، مصالحہ جات، فشری، لکڑی کے کام، آٹوموٹو سپیئر پارٹس وغیرہ جیسے متعدد شعبوں میں اعلی سطح تک تعاون بڑھا سکتی ہیں۔

چینی سرمایہ کار لباس اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں ، جس سے مارکیٹ میں مسابقت کو فروغ ملے گا اور موجودہ معیارات میں قدر کو بڑھایا جاسکے گا۔ فوڈ پروسیسنگ کی ٹیکنالوجیز پاکستانی زراعت کے شعبے میں انقلاب لائیں گی اور برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گی تاکہ ان کو سرمایہ کاری مؤثر بنایا جاسکے اور جدید خصوصیات کا آغاز کیا جاسکے۔