کراچی سمیت سندھ بھر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی بڑی وجہ معاشی بد حالی ہے، صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ

پیر 14 اکتوبر 2019 12:56

کراچی سمیت سندھ بھر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی بڑی وجہ معاشی بد ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں جے یو آئی کے آزادی مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، پیپلز پارٹی ان کے مارچ کی حمایت کرتی ہے ، گزشتہ روز یہاںمقامی شاپنگ مال کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے سوالات کا جواب دیتے مذید کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی بڑی وجہ معاشی بد حالی ہے ، آج میڈیا ہاؤسز سمیت انڈسٹری کا جو حال ہے اس کی ذمہ دار معاشی پالیسیاں ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ صرف کراچی ہی نہیں پورے سندھ میں صفائی ستھرائی اور فراہمی آب کی حالت بہتر بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے کام کررہے ہیں سندھ میں واٹر کمیشن کے فیصلوں کے باعث کچھ مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم اس کو حل کرنے کے لیے ہم نظام بنا رہے ہیں جس سے بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :