پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی68ویں برسی پرسوں 16اکتوبر کو منائی جائے گی

پیر 14 اکتوبر 2019 13:51

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی68ویں برسی پرسوں ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی68ویں برسی پرسوں 16اکتوبر کو منائی جائے گی خان لیاقت علی خان کو 16اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی کے کمپنی باغ ( لیاقت باغ ) میں شہید کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نواب زادہ لیاقت علی خان کی برسی کے سلسلے میں ملک بھر میںم سیمینارز، مذاکرے،کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ،قومی و نجی ٹی وی چینلز سے دستاویزی پروگرام نشر ہوں گے جبکہ قومی اخبارات شہید ملت کی برسی کی مناسبت سے سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے۔