پیٹ میں درد کی شکایت پر ڈاکٹر نے مرد مریضوں کو حمل ٹیسٹ کا نسخہ لکھ دیا

دونوں نوجوان ڈاکٹر کا نسخہ لے کر اسپتال میں موجود لیبارٹری پہنچے تو موجود لیب انچارج دیکھ کر حیران رہ گئے

پیر 14 اکتوبر 2019 20:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) بھارتی ریاست جھارکنڈ میں پیٹ میں درد کی شکایت پر ڈاکٹر نے دو مرد مریضوں کو حمل کا ٹیسٹ کرانے کا نسخہ تجویز کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چھاترا میں 2 نوجوانوں کو معدے میں درد کی شکایات پر سرکاری اسپتال لایا گیا۔سرکاری اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر مکیش کمار نے انہیں مرض کی تشخیص کیلئے مختلف ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا۔

(جاری ہے)

دونوں نوجوان ڈاکٹر کا نسخہ لے کر اسپتال میں موجود لیبارٹری پہنچے تو وہاں موجود لیب انچارج ان کانسخہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔لیب انچارج نے دونوں نوجوانوں کو بتایا کہ انہیں دیگر ٹیسٹوں کے ساتھ ڈاکٹر نے ایچ آئی وی ایڈز اور حمل کا ٹیسٹ بھی لکھ کر دے دیا ہے اور حمل ٹیسٹ تو صرف خواتین کا ہوسکتا ہے۔واقعے کے بعد مریضوں کے اہلخانہ کی جانب سے انتظامیہ کو شکایت کی گئی جس پر معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈاکٹر مکیش کمار کا کہنا ہے کہ یہ انہیں بدنام کرنے کی سازش ہے اور وہ نسخہ انہوں نے نہیں لکھا بلکہ بعد میں اس میں ردو بدل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :