گورنمنٹ ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹس 15 اکتوبر سے شروع ہوں گے

پیر 14 اکتوبر 2019 20:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) صوبائی حکومت کے احکامات پر گورنمنٹ ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹس 15 اکتوبر سے شروع ہو کر 15 نومبر کو اختتام پذیر ہوں گے۔ اس حوالہ سے ڈی ای او ایجوکیشن میل عمر خان کنڈی نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ایک میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی ای او ایجوکیشن کے مطابق تمام سکولوں میں مختلف زون کے تحت مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا، اس بار گورنمنٹ سکولوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سکولوں کو بھی شامل کیا جائے گا، تمام پرائیویٹ سکولوں کو ٹورنامنٹ کی سرکاری فیس جمع کروانا ہو گی جو اپنے اپنے زون سے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں حصہ لیکر ضلع کی فاتح ٹیم صوبائی مقابلوں میں حصہ لے گی۔