برطانیہ میں منعقدہ عالمی مقابلے میں بہترین افسانہ نگاری کاعالمی ایوارڈ 2خواتین کے نام

منگل 15 اکتوبر 2019 11:52

برطانیہ میں منعقدہ عالمی مقابلے میں بہترین افسانہ نگاری کاعالمی ایوارڈ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) کینیڈا کی خاتون مصنف مارگریٹ ایٹوڈ اور اینگلو نائیجیرین مصنف برنارڈین ایورسٹو نے بہترین افسانہ نگاری کا بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ لندن میں 5 ججوں کے پینل نے مارگریٹ ایٹوڈ کو "دی ٹیسامنٹس" اور برنارڈین ایوریسٹو کو "لڑکی ، عورت ، دوسری"لکھنے پر یہ ایوارڈ دیا۔رواں سال چار براعظموں کی 4 خواتین سمیت 6 ناول نگاروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ۔

ایٹوڈ نے دوسری بار یہ اعزازحاصل کیاہے ۔انہیں گلڈ ہال میں 50 ویں تقریب میں کیش انعام سے نوازا گیا۔ کلائیمیٹ ایکٹوسٹ کا بیج پہنے 79 سالہ ایٹوڈ نے ساتھی فاتح کا بازو تھام رکھا تھا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ ایوارڈ ملنے پر بہت حیران ہیں ۔

(جاری ہے)

ایورسٹو نے بھی جواباً کہا کہ میرے لئے یہ ناقابل یقین بات ہے کہ مجھے مارگریٹ جیسی لیجنڈ کے ہمراہ اعزاز کے لئے چنا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ انعام جیتنے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ اور آئرلینڈ میں انگریزی زبان کے بہترین افسانوں پر ایوارڈز کا سلسلہ 1969ء میں شروع ہوا تھا۔ ماضی میں ایان میکیوان ،جولین بارنس ،کازوو ایشیگورو اور روڈی ڈول کویہ ایوارڈ ملا۔ 2013ء میں دولت مشترکہ ، آئرلینڈ اور زمبابوے سے باہر کے مصنفین کو بھی اس مقابلے میں شامل کر لیا گیا۔ پال بیٹی یہ ایوارڈ پانے والے پہلے امریکی تھے۔