سعودی مملکت میں شیشہ پر 100 فیصد ٹیکس کے منفی اثرات سامنے آ گئے
بھاری ٹیکس کے نفاذ کے باعث چند دِنوں کے اندردرجنوں کیفے بند ہو گئے
محمد عرفان منگل 15 اکتوبر 2019 12:56
(جاری ہے)
درجنوں ٹویٹر صارفین کی جانب سے ایسی تصاویر اورویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں کئی شیشہ کیفے گاہکوں سے خالی نظر آ رہے ہیں، کیونکہ شیشہ کی بڑھی ہوئی قیمت کے باعث اکثر لوگوں کے لیے اس سے لطف اندوز ہونا مشکل ہو چلا ہے۔
دُوسری جانب سعودی شہر خمیس مشیط میں نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے والے 36 شیشہ کیفے بند کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی وزارت بلدیات و دیہی امور نے تمام شیشہ کیفیز پر سو فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزارت کے مطابق یہ ٹیکس ایسے کیفیز میں صرف شیشہ کے بل پر نہیں بلکہ باقی تمام فروخت ہونے والی اشیاء پر بھی لاگو ہو گا۔ نئے قواعد کے مطابق شیشہ فراہم کرنے والے ہوٹلوں، ریستورانوں اور کیفے ٹیریاز کواپنے گاہکوں کو شیشہ فراہم کرنے کی خاطر سب سے پہلے لائسنس حاصل کرنا ہو گا۔ اس لائسنس کی ہر سال تجدید بھی کروانا لازمی ہوی گی۔ شیشہ فراہم کرنے والے تمام فوڈ پوائنٹس پر فیس کا نفاذا ن کی زمرہ بندی کے حساب سے ہو گا۔وزارت کے مطابق ریاض، جدہ، دمام، مکہ معظمہ، مدینہ منورہ اور الخبر کے فائیو اسٹار ہوٹلوں کو اپنے گاہکوں کو شیشہ فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم اس کے لیے انہیں قواعد و ضوابط کی پابندی بھی کرنا ہو گی۔ فائیو اسٹار ہوٹلوں کو شیشہ سروس فراہم کرنے پر سالانہ ایک لاکھ ریال فیس حکومت کو ادا کرنا ہو گی۔فور سٹار ہوٹلز کی جانب سے اس سہولت کی فراہمی پر حکومت کو سالانہ فیس کی مد میں 50ہزار ریال ادا کرنا ہوں گے۔ جبکہ عام کیفے ٹیریاز کے لیے سالانہ فیس پانچ ہزار ریال مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح وہ عام کیفے ٹیریاز جو ہوٹلز کے احاطوں سے باہر ہوں گے، انہیں بھی مختلف زمرہ بندیوں کے تحت پانچ ہزار ریال سالانہ سے لے کر 30ہزار ریال سالانہ تک کی فیس جمع کروانی ہو گی۔ وزارت کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئے نظام کے تحت کیفے اور ریستورانوں میں شیشہ فراہم کی سہولت پر بننے والے بل پر سو فیصد ٹیکس لاگو کر دیا گیا ہے۔شیشہ سروس فراہم کرنے والے ہوٹلز اور ریستورانوں کو اس مقصد کے لیے الگ حصہ مختص کرنا ہو گی تاکہ دیگر افراد کی صحت پر شیشہ کے مضر اثرات مرتب نہ ہوں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.