آندھرا پردیش، سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

منگل 15 اکتوبر 2019 15:05

آندھرا پردیش، سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی
آندھرا پردیش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے مشرقی ضلع گوداوری میں سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ سیاحوں کی بس کو حادثہ منگل کی دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب وہ آندھرا پردیش کے مشرقی ضلع گوداوری کے سیاحتی گائوں مریدومولی سے چنتور جارہی تھی کہ ولمیکی کونڈا کے مقام پر گھاٹ روڈ پر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری یا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ بس میں 20سے 25افراد سوار تھے، حادثے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔