مرید عباس قتل کیس،ملزم عادل زمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک اور مقدمہ درج

منگل 15 اکتوبر 2019 15:10

مرید عباس قتل کیس،ملزم عادل زمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) اینکر مرید عباس سمیت دو افراد قتل کیس میں پولیس نے ملزم عادل زمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک اور مقدمہ درج کرلیاہے۔اینکر مرید عباس سمیت دو افراد قتل کیس میں عاطف زمان کے شریک ملزم عادل زمان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،جہاں پولیس نے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک اور مقدمہ درج کرلیاہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے گزشتہ روز وہ پستول برآمد کرایا جس سے عاطف زمان نے فائرنگ کی تھی، جس کے تحت عادل زمان کے خلاف 25آرمز ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ واردات والے روز عاطف زمان نے پستول منگوائی تھی،جس پستول سے فائرنگ کی گئی وہ عادل زمان کے نام پر ہے،مرید عباسی اور خضر کو قتل کرنے کے بعد میں قاتل عاطف زمان نے اسی پستول سے خود کشی کی کوشش کی۔تفتیشی افسرعتیق الرحمان کے مطابق نئے مقدمے سے ملزم کے خلاف قتل کیس اور مضبوط ہوگیاہے۔