کرپشن کیس ،احتساب عدالت نے مزید ستاویزات جمع کر انے کا حکم دینے کی سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی درخواست مسترد کر دی

منگل 15 اکتوبر 2019 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اوگرامیں 82ارب روپے کی میگا کرپشن کیس میںنیب کو مزید ستاویزات جمع کر انے کا حکم دینے کی سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی درخواست مسترد کر دی۔سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق ودیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔

دور ان سماعت سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں کہاگیاکہ کچھ دستاویزات ہیں جو نیب کی جانب سے عدالت میں پیش نہیں کیے گئے، عدالت نیب کو کچھ مخصوص دستاویزات عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے۔عدالت سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی درخواست مسترد کر دی دور ان سماعت 2 گواہوں کے بیانات پر جرح جاری رہی ۔

(جاری ہے)

کیس کے دیگر ملزمان نے عدالت حاضری سے مستقل استثنا حاصل کررکھا ہے۔کیس میں توقیر صادق کے علاوہ ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے عقیل کریم ڈھیڈی بھی ملزم ہیں۔عقیل کریم ڈھیڈی نے عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ ء حاصل کررکھا ہے،نیب کی جانب سے 2013میں احتساب عدالت میں یہ ریفرنس دائر کیا گیا تھا،توقیر صادق سمیت اس کیس کے تمام ملزمان ضمانت پر ہیں،توقیر صادق پر سی این جی لائسنسزکے اجراء اور دیگر غیرقانونی اقدامات کے ذریعے قومی خزانے کو 82 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی