Live Updates

جب شہزادہ ولیم 11 سال کے تھے تو عمران خان نے اُنہیں کہا کہ ایک دن پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا

شہزادہ ولیم نے تب عمران خان کی بات پر یقین نہیں کیا تھا،آج جب شہزادے پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے تو وہی مشہور کرکٹ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 اکتوبر 2019 16:09

جب شہزادہ ولیم 11 سال کے تھے تو عمران خان نے اُنہیں کہا کہ ایک دن پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اکتوبر 2019ء) : برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کے 5 روزہ دورے پر گذشتہ رات نور خان ائیربیس پہنچا جہاں ان کا پُر تپاک استقبال کیا گیا۔برطانوی شاہی جوڑے نے اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔شہزادہ ولیم وزیراعظم عمران خان کو اچھی طرح جانتے ہیں کیونکہ وہ ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے دوست ہیں،اور وہ عمران خان کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتے رہے ہیں۔

چونکہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ اور پرنس ولیم کی والدہ مرحومہ لیڈی ڈیانا بہترین دوستیں تھیں اس وجہ سے شہزادے ولیم کو بچپن میں کچھ وقت عمران خان کے ساتھ گزرا جس کا ذکر انہوں نے اپنے دورہ پاکستان میں بھی کیا۔اسی حوالے سے برطانوی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شہزادے ولیم کا دورہ پاکستان ان کی بچپن کی یادوں کو واپس لے آئے گا۔

(جاری ہے)

شہزادہ ولیم بچپن میں عمران خان کے باغ میں کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔تب مشہور کرکٹر عمران خان نے 11 سالہ ولیم کو بتایا کہ وہ ایک دن پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے ، لیکن انھیں یقین نہیں آیا۔شہزادے نے اس وقت پاکستان کاسرکاریی دورہ کیا جب وہی مشہور کرکٹر پاکستاب کے وزیر اعظم بن گئے۔برطانوی میڈیا نے اسے شہزادہ ولیم اور عمران خان دونوں کے لیے ایک خاص لمحہ قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ برطانوی شاہی جوڑا گذشتہ رات نور خان ائیربیس پہنچا جہاں ان کا پُر تپاک استقبال کیا گیا۔ نور خان ایئربیس پروفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کی اہلیہ نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ شاہی جوڑے کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا۔ جبکہ مہمانوں کو بچوں نے گلدستے پیش کئے گئے ۔ برطانوی شاہی جوڑے نے رات برطانوی ہائی کمیشن میں قیام کیا۔ شاہی جوڑے نے اب سے کچھ دیر قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی جس کے بعد شاہی جوڑا وزیراعظم ہاؤس پہنچا جہاں شاہی جوڑے کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات