طالبہ مصباح قتل کیس ،مقتولہ کے والد نے مقامی عدالت کے سامنے ملزم نبی افغانی کو شناخت کرلیا

منگل 15 اکتوبر 2019 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) میڈیکل طالبہ مصباح کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت، مقتولہ کے والد نے مقامی عدالت کے سامنے ملزم نبی افغانی کو شناخت کرلیا۔

(جاری ہے)

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو میڈیکل طالبہ مصباح کے قتل کیس میں ملزم کی شناخت پریڈ ہوئی۔ مصباح کے والد نے ملزم نبی افغانی کو مجسٹریٹ کے روبرو شناخت کر لیا۔ مصباح کے والد نے 10 ڈمی ملزمان کے بیچ ملزم کو شناخت کیا۔ ملزم 17 اکتوبر تک پولیس کی تحویل میں ہے۔