ضلعی انتظامیہ پشاور نے ناغے کے دن گوشت اور کم وزن روٹی کی فروخت پر 67 افراد کو گرفتار کر لیا

منگل 15 اکتوبر 2019 17:42

پشاور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں سے ناغے کے دن گوشت اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر67 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون فور عنایت اللہ خان نے کوہاٹ روڈ پر بڈھ بیر، کگہ ولہ اور دیگر علاقوں میں دوکانوں کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے، کم وزن روٹی اور سی این جی سلینڈر کا بطور ایندھن استعمال کرنے پر 21 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کینٹ گلشن آرا نے خیبر بازار، شعبہ بازار، ناز سنیما روڈ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گرد ونواح میں مختلف دوکانوں کا معائنہ کر تے ہوئے ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 19 افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منیٰ ظاہر نے جی ٹی روڈ پر چغلپورہ، سردارگڑھی، چمکنی، لالہ کلے اور ترناب کے علاقوں میں مختلف دوکانوں اور ریسٹورنٹ کا معائنہ کر تے ہوئے ناغے کے دن گوشت فروخت کرنے اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 27 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان گرفتار افراد میں نانبائی، سبزی وپھل فروش،ریسٹورنٹ مالکان، جنرل سٹور مالکان و دیگر شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :