وزیراعظم نے پٹرول پمپس،سی این جی سٹیشنزکی ناقص صفائی پرنوٹس لے لیا

منگل 15 اکتوبر 2019 18:51

وزیراعظم نے پٹرول پمپس،سی این جی سٹیشنزکی ناقص صفائی پرنوٹس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیراعظم نے پٹرول پمپس،سی این جی سٹیشنزکی ناقص صفائی پرنوٹس لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے ایک بار پھر چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو خط لکھ اور کہا کہ اوگرا کو صفائی کی ناقص صورتحال پرسینکڑوں شکایات موصول ہوئیں ۔

(جاری ہے)

خط کے متن میں کہاگیاکہ پٹرول پمپس اورسی این جی سٹیشنزپرصفائی یقینی بنائی جائے،صوبائی حکومتیں پمپس پر صفائی کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔ اوگرانے ہدایت کی کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں صفائی کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔ متن میں کہاگیاکہ پٹرول پمپس،سی این جی سٹیشنزپراوگرا ٹیمز بھی چھاپے ماریں گی۔