آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کی ملاقات

دونوں ملکوں کے مابین باہمی دلچسپی سمیت دفاعی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت [لیفٹیننٹ جنرل احمد نے یادگار شہدا پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کے بعد شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کی

منگل 15 اکتوبر 2019 22:19

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے مابین باہمی دلچسپی سمیت دفاعی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق عمان کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان کی آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اوردفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد نے پاک فوج کی دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں کو سراہا اور پاکستانی فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے سے متعلق بھی بات چیت کی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد نے یادگار شہدا پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کے بعد شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کی۔