پیداوار میں سُست روی کے باوجود ملازمتیں بحال رہینگی: آئی ایم سی
منگل 15 اکتوبر 2019 23:16
(جاری ہے)
مزید براں، حکومتِ پاکستان نے 7 فیصد ACD ، تمام درآمدات پر 3 فیصد اضافی سیلز ٹیکس اور 2000 سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں پر 7.5 فیصد FED عائد کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں پر 2.5 فیصد اور 5 فیصد نئی FED بھی ہے۔ ان تمام عوامل سے گاڑیوں کا شعبہ متاثر ہو رہا ہے اور اس کے نتیجے میں سیلز میں بہت کمی ہوئی ہے۔ کسی گاڑی کی کُل لاگت کا 40 فیصد حصّہ حکومتی ٹیکسوں اور محصولات پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ ایک غلط فہمی ہے کہ ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافے سے گاڑیوں کی سیلز اور مجموعی ٹیکس وصولی متاثر نہیں ہوگی؛ حقیقت یہ ہے کہ سیلز میں کمی کے نتیجے میں گاڑیوں کے شعبے سے حاصل ہونے والے ٹیکس میں بھی کمی ہوگی۔‘‘’’لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود ملازمتیں معطّل نہیں کریں گے۔ اس مالی بوجھ کو ہم خود برداشت کریں گے‘‘، انہوں نے کہاپاکستان میں یہ عمومی سوچ پائی جاتی ہے مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیاں بتدریج مہنگی ہو گئی ہیں اور ان کی افادیت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ اصل میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے بلکہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے مطابق قیمتوں میں ترمیم کی گئی ہے۔ بلکہ تیارکنندگان نے تو قیمتوں میں کمی کی ہے لیکن بظاہر یوں لگتا ہے کہ قیمتیں بڑھ گئی ہیں کیونکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے نتیجے میں صارفین زیادہ روپے دے رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ آئی ایم سی نے ہر نئے ماڈل کے ساتھ مقامی سطح پر تیاری کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا ہے، گاڑیوں کی خصوصیات میں اضافہ کیا ہے اور ہر ورکنگ دن 200 ملیًن روپے سے زائد مالیت کے مقامی پُرزہ جات حاصل کر کے ڈالر کے لحاظ سے لاگت میں کمی کی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ 1993 ء میں کرولا کی قیمت 19,630 ڈالر بمع 15 فیصد جنرل سیلز ٹیکس تھی،اور ایک ڈالر 27 روپے کے برابر تھا۔ آج، 2019 ء میں، وہی کرولا 17 فیصد سیلز ٹیکس اور 5 فیصد FED کے باوجود 15,618 ڈالر میں دستیاب ہے جبکہ ایک ڈالر 160 روپے کے برابر ہے۔ اس کا مطلب ہے کم قیمت پر بہتر خصوصیات۔انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران آئی ایم سی نے مقامی سطح پر تیاری میں اضافہ کیا ہے اور بھاری ٹیکسوں اور روپے کی قدر میں کمی کے بوجھ کو خود برداشت کیا ہے تاکہ اپنے قابلِ قدر صارفین کو معیاری گاڑیاں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھ سکے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.