افغان مہاجرین کیلئے مختص سکولوں کے طلباء اور طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،مشیرتعلیم
بدھ 16 اکتوبر 2019 00:02
(جاری ہے)
مشیرتعلیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارابنیادی مقصد بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت ہے جس کیلئے صوبائی حکومت عملی اصلاحات متعارف کروارہی ہے۔
انہو ںنے کہاکہ صوبائی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ افغان مہاجرین طلباء اورطالبات کوبہترین نتائج کی فراہمی کیلئے ان کے اساتذہ کے تربیت پروگرام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے امسال افغان ٹیچرز کو3 ماہ کی طویل تربیت فراہم کی گئی جس میں 726 اساتذہ کو تربیت فراہم کی گئی جبکہ ان اساتذہ کو مزیدتربیت بطور ریفریشر کورس دیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ افغان مہاجر طلباء کیلئے صوبے بھر کے 16اضلاع میں 105 سکول قائم کئے ہیں جن میں تقریباً 35 ہزار 500 طلباء اورطالبات زیرتعلیم ہیں جس میں ہمیں بین الاقوامی ادارے یو این ایچ سی آر کی مالی معاونت حاصل ہے۔ جبکہ تکنیکی سہولیات محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا فراہم کررہی ہے۔ مشیرتعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ ان تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بچوں کو ذمہ داری کیساتھ پڑھائیں۔ انہوں نے کہاکہ ماسٹرٹرینرزنے ان کی بہترین تربیت کی ہے۔ انہوں نے اساتذہ کی تربیت کیلئے کئے گئے بہترین اقدامات پر پائٹ، رائٹ، اور ڈی سی ٹی ای کے کردار کی تعریف کی۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے یو این ایچ سی آر کی مالی معاونت کی فراہمی پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔ یو این ایچ سی آر کے پروگرام انچارچ ناصراعظم نے مشیرتعلیم کو ترپیت کے پروگرام پرتفصیلی بریفنگ دی۔ تقریب کے اختتام پر ضیاء اللہ خان بنگش نے کوہاٹ اور پشاور کے ماسٹر ٹرنیرز میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.