شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ چترال پہنچ گئے،

برطانوی شاہی جوڑے کو شہزادی ڈیانا کے دورہ چترال کی یادگار تصاویر پر مشتمل البم پیش کیا گیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 12:45

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ چترال پہنچ گئے،
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن پاکستان کے دورے کے تیسرے دن چترال پہنچ گئے۔وہ چترال میں قیام کے دوران مقامی افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

چترال پہنچنے پر برطانوی شاہی جوڑے کا شاندار استقبال کیا گیا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کو چترال پہنچنے پر شہزادی ڈیانا کے دورہ چترال کی یادگار تصاویر پر مشتمل البم بھی پیش کیا گیا۔ شہزادی ڈیانا بھی1991 میں پاکستان کے دورے کے دوران چترال آئیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :