مسلم لیگ (ن) لاہور، راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان کے عہدیداروں کا اعلان

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:14

مسلم لیگ (ن) لاہور، راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان کے عہدیداروں کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن) نے لاہور، راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان میں پارٹی عہدیداروں کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے اعلامیہ میںکہا گیا ہے کہ پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے پارٹی صدر ابرار احمد، سینئر نائب صدر تنویر اسلم ملک، جنرل سیکرٹری ملک سہیل لال، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری ندیم خادم، لاہور ڈویژن کے صدر شیخ وسیم اختر، نائب صدر ڈاکٹر شازیہ منصب خان، جنر ل سیکرٹری پیر اشرف رسول جبکہ ڈیرہ غازی خان کے پارٹی صدر مظہر اعجاز احمد اچھلانا، سینئر نائب صدر فزا حسین مزاری اور جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے حماد نواز ٹیپو کو تعینات کیا گیا ہے۔