بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر ہونے والے خلاف ورزی پر شدید احتجاج

بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو خودکار اور بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں، دفتر خارجہ کا مراسلہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 14:44

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر ہونے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر ہونے والے خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور لائن آف کنٹرول پر ہونے والی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ڈی جی ساؤتھ ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا جس میں کہا گیا کہ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو خودکار اور بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک برزگ اور بچی شہید ہوئے تھے۔