سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کاچیئر مین پی سی بی اور ایم ڈی کی اجلاس میں عدم شرکت پر سخت برہم
کرکٹ بہت بڑا ایشو ہے ، پی سی بی حکام غیر حاضر ہیں،کمیٹی کو پی سی بی حکام نے اہمیت ہی نہیں دی ، اراکین سینیٹ قائمہ کمیٹی نے ہارون رشید کی بریفنگ مسترد کر دی ،احسان مانی کوآئندہ اجلاس میں طلب کرلیا سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے سفارشی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا، مشاہد اللہ خان کا دعویٰ … سینیٹر فیصل جاوید بھی مشاہد اللہ کے حامی
بدھ 16 اکتوبر 2019 17:33
(جاری ہے)
کمیٹی ارکان نے کہاکہ یہ کوئی طریقہ کار نہیں کہ کمیٹی ارکان آئے لیکن چیئرمین پی سی بی نہ آئے۔
ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید نے کہاکہ قائمہ کمیٹی میں شرکت کے حوالے سے نوٹس 9اکتوبر کو ملا ۔ کمیٹی ارکان نے کہاکہ پی سی بی کے اعلی حکام کی شرکت تک اجلاس ملتوی کر دیا جائے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے احسان مانی کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔سری لنکا کیخلاف ٹی 20میچوں میں شکست کامعاملہ پارلیمنٹ تک جا پہنچا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق حیران کن انکشافات ہوئے ۔ مشاہد اللہ خان نے انکشاف کیا کہ سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے سفارشی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سفارش پرٹیم میں شامل کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ مصباح الحق نے دبائو میں آکر نا چاہتے ہوئے دونوں پلیئرز کو قومی ٹیم میں شامل کیا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ ایک سال تک ٹی 20 میچز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پلیئرز کو اسکواڈ سے کیوں نکالا گیا شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ٹی 20ٹیم سے کیوں ڈراپ کیا گیا سیکنڈ کلاس ٹیم سے ایسے ہارنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہارون رشید نے کہاکہ شعیب ملک کی ٹی 20میں کارکردگی بری رہی ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ آپ شعیب ملک سے متعلق ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں مشاہد اللہ نے کہاکہ ویسٹ انڈیز میں شعیب ملک نے ہی 10میچز جتوائے ہیں۔ ہارون رشید نے کہاکہ مصباح الحق ٹیم کی کارکردگی کے ذمہ دار ہیں،اجلاس میں مصباح الحق کی جگہ بات نہیں کر سکتا۔ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی نے کہاکہ قومی ٹیم کا تمام کوچنگ اسٹاف تبدیل کیا گیا ہے ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ مصباح الحق ٹیسٹ اور ون ڈے کے اچھے کھلاڑی ضرور رہے لیکن ٹی 20کے نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ماڈرن کرکٹ میں مصباح الحق کی سلیکشن سوالیہ نشان ہے۔ مشاہد اللہ خان نے کہاکہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم سے بڑی تعداد میں کھلاڑی بے روز گار ہوئے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ بتایا جائے نئے ڈومیسٹک سسٹم سے کتنے کھلاڑیوں کے روز گار متاثر ہوئے ۔ مشاہد اللہ خان نے کہاکہ کرکٹ ٹیم سے بھی آزادی مارچ کروایا جائے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی نے ہارون رشید کی بریفنگ مسترد کر دی ۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی اور ایم ڈی بریفنگ دیں۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.