سپریم کورٹ نے محکمہ ڈاک اپر ڈویژن کلرک نزہت بیگم کی وکیل تبدیل کرنے کی درخواست خارج کردی

بدھ 16 اکتوبر 2019 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے محکمہ ڈاک اپر ڈویژن کلرک نزہت بیگم کی وکیل تبدیل کرنے کی درخواست خارج کردی۔ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نظر ثانی مقدمہ میں وکیل تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ،نزہت بیگم نے محکمہ ڈاک میں دو سال میں کروڑوں کی جائیداد بنا لی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہاکہ محترمہ کے والد لائین میں تھے انہوں نے مال بنایا۔چیف جسٹس نے کہاکہ نزہت بیگم کی ہمشیرہ کے بھی بنک اکائونٹس نکل آئے ،یہ تو کمال ہی ہو گیا تھا ۔چیف جسٹس نے کہاکہ محترمہ کا خاوند بھی پوسٹ میں تھا،کروڑوں کے اثاثوں کی محترمہ نے جو وضاحت پیش کی وہ قابل قبول نہیں تھی۔چیف جسٹس نے کہاکہ خاتون ہونے کی وجہ سے باقی سزائیں ختم کرکے جرمانہ کی سزا بر قرار رکھی گئی ۔چیف جسٹس نے کہاکہ محترمہ چار مرتبہ جیل گئی ۔