فیصل آباد:جیل روڈ پر پولیس لائن کے سامنے کار کا ٹائر پھٹ گیا

بے قابو کار موٹر سائیکل سوار افراد سے جاٹکرائی، 1 جاں بحق، دوسرا زخمی، کار ڈرائیور موقع سے فرار، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) جیل روڈ پر پولیس لائن کے سامنے کار کا ٹائر پھٹ گیا، بے قابو کار موٹر سائیکل سوار افراد سے جاٹکرائی، 1 جاں بحق، دوسرا زخمی، کار ڈرائیور موقع سے فرار، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے مذکورہ علاقہ میں تاج کالونی گلی نمبر 3 کا رہائشی کباڑ فروش 3 بچوں کا باپ 40 سالہ مظہر سلطان ولد منور اپنے ساتھی 45 سالہ طاہر ولد محمد حسین ساکن مائی دی جھگی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر واپس جا رہا تھا کہ کار نمبری 5482 ایف ڈی او کا ٹائر پھٹ گیا اور بے قابو کار نے موٹر سائیکل نمبری ایف ڈی ایل 7322 پر سوار دونوں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں مظہر سلطان موقع پر ریسکیو کی امدادی ٹیم نے الائیڈ ہسپتال داخل کرایا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔