بطور اداکار او رپروڈیوسر آج بھی سیکھنے کے عمل سے گزر رہا ہوں‘ ہمایوں سعید

پی ٹی وی میری پہلی درسگاہ ہے ،یہاں کام کرنیوالوں سے بڑی رہنمائی حاصل کی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 12:33

بطور اداکار او رپروڈیوسر آج بھی سیکھنے کے عمل سے گزر رہا ہوں‘ ہمایوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) نامور اداکارہمایوں سعیدنے کہا ہے کہ پی ٹی وی سے کیرئیر کا آغاز کیا لیکن مجھے اصل شہرت اپنے پروڈیوس کئے ہوئے ڈراموں سے ملی ،جس دور میں شوبز میں قدم رکھااس وقت نعمان اعجاز او ر توقیر ناصر جیسے بڑے فنکارموجود تھے اور ان کی موجودگی میں نام بنانا بڑا مشکل کام تھا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فیصل قریشی نے بھی میرے ساتھ ہی اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور دونوں نے کامیابیاں سمیٹیں۔

پی ٹی وی میری پہلی درسگاہ ہے او رمیں نے یہاں کام کرنے والوں سے رہنمائی حاصل کی اور پھر اسی کے بل بوتے پر آگے بڑھتا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اداکاری کے ساتھ بطور پروڈیوسر بھی کام کر رہا ہوں اور دونوں شعبوں میں میرا تجربہ ہو گیا ہے لیکن آج بھی سیکھنے کے عمل سے گزر رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :