دنیا کو ٹروڈو جیسے ترقی پسند رہنما کی ضرورت ہے، اوباما

جمعرات 17 اکتوبر 2019 15:14

دنیا کو ٹروڈو جیسے ترقی پسند رہنما کی ضرورت ہے، اوباما
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) سابق امریکی صدرباراک اوباما نے کہا ہیکہ جب میں امریکا کا صدر تھا تب مجھے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈوکے ساتھ کام کرنے پر فخر محسوس ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں باراک اوباما نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو بہت محنتی اور موثر رہنما ہیں ،وہ ماحولیاتی تبدیلی جیسے بڑے مسائل کو اٹھاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو ٹروڈو جیسے ترقی پسند رہنما کی ضرورت ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے پڑوسی ممالک ان کی ایک اور مدت کی حمایت کریں گے۔واضح رہے کہ کینیڈا میں رواں ماہ وفاقی الیکشن ہونے جارہے ہیں۔